مولانا فضل الرحمان نے 21ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
پیر 5 جنوری 2015 21:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری۔2015ء)مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ ایسے قانون نہیں بننے چاہیں جس سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوں۔
(جاری ہے)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے موقف سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا اجلاس میں آرمی ایکٹ کو آئینی تحفظ دینے کا مسئلہ زیر غور آیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسودہ تیار کرنے میں اپوزیشن کو ساتھ رکھا لیکن مسودے کے بارے میں ہمیں بے خبر رکھا گیا۔ مسودہ تیارکرنے میں وزیراعظم نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ وزیراعظم کے اتحادی ہیں ہمیں تاریکی میں کیوں رکھا گیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے اصولی طور پر حق میں نہیں تھے۔ ملٹری کورٹس کی غیر معمولی حالات میں بات ہوئی تو تسلیم کیا۔مزید اہم خبریں
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.