میلادالنبی کی تقریبات کو خلاف ِشریعت قراردینے پرسُنّی علماء بورڈکاسعودی مفتی اعظم کومناظرے کاچیلنج

پیر 5 جنوری 2015 16:55

میلادالنبی کی تقریبات کو خلاف ِشریعت قراردینے پرسُنّی علماء بورڈکاسعودی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)عیدمیلادالنبی کی تقریبات کو خلاف ِشریعت قراردینے پرسُنّی تحریک علماء بورڈنے سعودی مفتی اعظم کومناظرے کاچیلنج کردیا۔ سُنی تحریک علماء بورڈکے رہنماعلامہ غفران محمود سیالوی نے سعودی مفتی اعظم عبدالعزیزآل شیخ کی جانب سے عیدمیلادالنبیکی تقریبات کوتوہم پرستی اورشریعت کے منافی قراردینے پر شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ میلادالنبیکی تقریبات کو بدعت قراردیناجہالت ہے۔

محافل میلادکاانعقادقرآن وسنت کے منافی نہیں بلکہ سعودی مفتی کابیان قرآن وسنت کے منافی ہے۔میلادمناناتوہم پرستی نہیں بلکہ حق پرستی کی دلیل ہے۔نبی کریم ﷺ کامیلادمنانے سے توحیدکاپرچاراور شرک کی نفی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

میلادامصطفی ﷺ انسانیت کے امن اورسلامتی کا پیغام ہے۔پوری اُمت مسلمہ شروع سے رسول اللہ کامیلادمناتی چلی آرہی ہے حتیٰ کہ نبی کریمنے خود اپنامیلادمنایا۔

عیدمیلادالنبیکے موقع پرایسابیان مذہبی منافرت پھیلانے اور اُمت کوتقسیم کرنے کی مذموم سازش ہے ۔سعودی مفتی اعظم کوچاہیے کہ اپنے دعوے کوقرآن وسنت سے ثابت کریں وگرنہ اپنے بیان سے رجوع کریں۔سعودی مفتی اعظم کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہیں اپنے بیان پرپوری اُمت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہیے۔