پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج ، فلائٹ آپریشن معطل

پیر 5 جنوری 2015 10:51

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج ، فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری 2015ء) پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے ، لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ ، اوکاڑہ اور کئی شہروں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے ، دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو دھند کی وجہ سے آمد و رفت سمیت روز مرہ معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، موٹر وے پولیس نے شہریوں کو آمد و رفت کے حوالے سے شدید احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :