آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی آئندہ ماہ سے شروع ہو گی
پیر 5 جنوری 2015 10:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری 2015ء) کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں آرمی چیف راحیل شریف کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی خیبرپختونخوا کا اجلاس ، اگلے ماہ سے آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی کا فیصلہ ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اگلے ماہ سے آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاک فوج سیاسی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی یقینی بنائے گی ۔ فاٹا ایڈمنسٹریشن آئی ڈی پیز کی ان کے علاقوں میں بحالی کا جامع پلان ترتیب دے گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے فاٹا اور کے پی کے کے لوگوں کی قربانیوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مضبوط عزم کے ساتھ قبائلی علاقوں کے عوام دہشتگردوں کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ۔
فاٹا اور کے پی کے کے عوام نے دہشتگردوں کو معاشرے میں محدود کر دیا ہے ۔ اجلاس میں سیکورٹی امور اور دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔ آرمی چیف راحیل شریف کے زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، فاٹا کی صورتحال ،آئی ڈی پیز اور انسداد ہشتگردی پر مشتمل تھا ۔ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمن ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر ، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ ، آئی جی ایف سی ، آئی جی فرنٹئیر کانسٹیبلری لیاقت خان سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شریک ہوئے ۔ آرمی چیف راحیل شریف نے شرکاء کو نیشنل ایکشن پلان سے آگاہ کیا ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کے لئے گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت تمام افسروں کو اعتماد میں لیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.