محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:02

محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ محمد حفیظ نے بھارتی شہر چنائی کی یونیورسٹی میں تین دن پہلے باؤلنگ ٹیسٹ دیا جس کی حتمی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو موصول ہونیوالی رپورٹ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ناکام لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موصول ہونیوالی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا راؤنڈ دی وکٹ باؤلنگ ایکشن ابھی بھی 15ڈگری سے زیادہ ہے تاہم مزید محنت سے اسے 15ڈگری تک لایا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سٹاف نے محمد حفیظ کے ساتھ مزید کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے مزید کام کرنے کے بعد محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اگر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دوبارہ پاس کرنے میں ناکام رہے تو وہ ورلڈکپ میں بطور اوپنر بلے باز ہی کھیلی گے۔