Live Updates

این اے 122میں دھاندلی پکڑی گئی ، تحریک انصاف کا موقف سچ ثابت ہوا: عمران خان

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:37

این اے 122میں دھاندلی پکڑی گئی ، تحریک انصاف کا موقف سچ ثابت ہوا: عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں بڑے پیمانے پر دھاندلی پکڑی گئی ، دوبارہ گنتی نے تحریک انصاف کا موقف سچ ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عمران خان کاکہناتھاکہ ری کاﺅنٹنگ میں 30,000ووٹ بوگس نکلے ، اکثریت بیگ کھلے تھے ، 10پولنگ سٹیشنوں کی کاﺅنٹر فائلز اور آراوز کے ریکارڈ میں فرق ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ تین تھیلوں میں صوبائی حلقے جبکہ تین سے این اے 124کے ووٹ نکلے ۔ اُنہوں نے کہاکہ 100سے زائد تھیلوں میں فارم نمبر 14اور15ہی غائب ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات