کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:03

کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ذوالفقارعلی ، کالعدم تنظیموں کے طلحہ ، خلیل ، شاہد ، شفقت ، بہرام کے بلیک وارنٹ جاری کیے گئے ہیں القاعدہ کے ذوالفقارعلی کو 13 جنوری کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔ شاہد ، حنیف اور خلیل احمد کو 13 جنوری کو سکھر میں پھانسی دی جائے گی ۔ بہرام خان کو 13 جنوری کو کراچی سنٹرل جیل میں پھانسی ہو گی ۔ شفقت کو 14 جنوری کوکراچی سنٹرل جیل میں لٹکایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :