این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں ، ایاز صادق استعفیٰ تیار رکھیں : شیریں مزاری

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:04

این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں ، ایاز صادق استعفیٰ تیار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) این اے 122میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حلقہ میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں جبکہ حتمی رپورٹ کے بعد سردار ایاز صادق کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد ملے ہیں ۔

ان شواہد میں 30 ہزار جعلی ووٹ سمیت فارم نمبر 14 اور 15 غائب ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کواستعفیٰ دینا پڑے گا لہذا انہیں چاہیئے کہ وہ اپنا استعفیٰ تیار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے ۔جبکہ حلقے میں دھاندلی کے ثبوت مل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :