فوجی عدالتوں کا فیصلہ سیاسی قیادت نے قومی مفاد میں کیا : آئی ایس پی آر

ہفتہ 3 جنوری 2015 11:34

فوجی عدالتوں کا فیصلہ سیاسی قیادت نے قومی مفاد میں کیا : آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصل سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ جنگ سیاسی نہیں قومی مسئلہ بن چکا ہے اور ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی قیادت نے ملکی مفاد میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب ایک قومی معاملہ ہے جبکہ پشاور سکول حملے کے بعد معلومات کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس آپریشن کے دوران 4 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کے باعث دہشت گرد خوفزدہ ہیں اور یہ آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ضرب عضب کی تکمیل کی تاریخ نہیں دے سکتے تاہم پاک فوج ملک سے دہشت گردی ختم کر کے ہی دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :