ہری پور، ضلع بھر کے سکولوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ ،

چوکیداروں کو اسلحہ فراہم کرکے بیرونی دیواروں کو 8فٹ تک بلند کرنے کے ساتھ چاروں اطراف باڑ لگائی جائے گی

جمعہ 2 جنوری 2015 23:46

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) ضلع بھر کے سکولوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ سکول چوکیداروں کو اسلحہ فراہم کرکے بیرونی دیواروں کو 8فٹ تک بلند کرنے کے ساتھ سکولوں کی بلند دیواروں کے چاروں اطراف باڑ لگائی جائے گی۔ کمشنر ہزارہ جلد دورہ کرکے سکولوں کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایجوکیشن زنانہ کے دفتر میں سیکورٹی کے حوالہ سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں ضلع افسرزنانہ زہرہ بی بی سمیت ضلع بھر کی تمام افسران خواتین نے شرکت کی اجلا س میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام سکولوں کے چوکیداروں کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں سفارشات کی روشنی میں تمام سکولوں کی بیرونی دیواروں کو آٹھ فٹ تک بلند کرکے دیواروں کے چاروں اطراف اونچی خار دار تاروں سے باڑ لگانے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے آئندہ ایک ہفتہ تک انتظامات مکمل کر لیے جائیں گیں جس کے بعد کمشنر ہزارہ ڈویثرن تمام سکولوں کو فراہم کردہ سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لے کر مزید احکامات جاری کریں گیں تمام سکولوں کے چوکیداروں کو سکول گیٹ کے باہر ڈیوٹی اوقات میں چوکس رہنے کی ہدایات ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :