اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت نہیں کرسکتے ؛ سینیٹر تاج حیدر

جمعہ 2 جنوری 2015 23:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت نہیں کرسکتے ، غیر آئینی اقدام میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ملکی ادارے اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو حالات کافی بہتر ہوسکتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت نہیں کی فوجی عدالتوں کا قیام غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے