دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں ، اختلاف جمہوریت کی خوبصورتی ہے ، فوجی عدالتوں کے قیام پر سب متفق ہوجائینگے ؛غلام احمد بلور

جمعہ 2 جنوری 2015 23:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں سیاست میں اختلاف جمہوریت کی خوبصورتی ہے ، فوجی عدالتوں کے قیام پر سب متفق ہوجائینگے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں سیاست میں اختلاف ہوتے رہتے ہیں یہی جمہوریت کا حسن ہے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جو کسی نہ کسی مثبت نتیجے پر ضرور پہنچیں گے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں اب قربانی بھی دینا پڑی تو دینگے

متعلقہ عنوان :