سرتاج عزیز کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھارتی ہم منصب کو خط، تحقیقات کا مطالبہ،
واقعے سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر امن متاثر ہوگا،ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،مشیر خارجہ ، ہماری فورسز دہشت گردی کیخلاف کارروائی میں مصروف،خطے میں امن، استحکام کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،مراسلہ
جمعہ 2 جنوری 2015 22:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان کا ظفروال سیکٹر پر رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج، سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کو خط، واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے مشیر خارجہ کا خط بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا، خط میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اقدام کی مذمت کی گئی اور واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا، مشیر خارجہ نے خط میں مزید کہا ہے کہ اس واقعے سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر امن متاثر ہوگا۔
سیکریٹری خارجہ نے بھی بھارتی ہائی کمشنر سے واقعے پر احتجاج کیا اور کہا کہ رینجرز کے جوانوں پر بھارتی فائرنگ سے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، ورکنگ باوٴنڈری اور ایل او سی پر کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، ہماری فورسز اندرون ملک دہشت گردی کیخلاف کارروائی میں مصروف ہیں، پاکستان پر سرحد پار دراندازی کا الزام بے بنیاد ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم سمیت پوری قوم نے اس قابل مذمت واقعے کا سخت نوٹس لیا، سیکریٹری خارجہ نے پی 5 ممالک اور یورپی یونین کے سفارتکاروں کو بھی اس واقعے پر بریفنگ دی، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے ایسے واقعات رکوائے جائیں، خطے میں امن اور استحکام کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.