Live Updates

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ برقرار

جمعہ 2 جنوری 2015 20:37

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ برقرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترامیم کے بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2013 ءکے انتخابات پر جو تحفظات تھے وہ اب بھی برقرار ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات کیلئے یہ معاملہ حل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تحریک انصاف تمام معاملات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتری ہے اور قومی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ پوری قوم نے ایکشن پلان میں تحریک انصاف کا تعاون دیکھا ہے تاہم انتخابات کی تحقیقات مکمل ہونے تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات