پنجاب حکومت کا صوبائی کابینہ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 18:25

پنجاب حکومت کا صوبائی کابینہ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں مزید اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ،موجودہ کابینہ سے کام چلایا جائے گا تاہم ضرورت پڑنے پر تین وزارتوں کے قلمدان تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور موجودہ کابینہ سے کام چلایا جائے گا ۔ تاہم اگر ضرورت محسوس کی گئی تو تین وزارتوں کے قلمدان تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد وزیر بننے کی آس لگائے ہوئے اراکین اسمبلی کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :