آج ہمارا فیصلہ قوم کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں: آرمی چیف

جمعہ 2 جنوری 2015 16:19

آج ہمارا فیصلہ قوم کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں ہیں، آج ہمارا فیصلہ قوم کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے اور بحیثیت قوم اس جنگ کو ہارنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، اس جنگ میں جیت ہماری ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب غیر معمولی فیصلوں کی ضرورت ہے، فوجی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :