رواں سال پریانکا چوپڑا چار فلموں کے ساتھ مقابلے میں اتریں گی

جمعرات 1 جنوری 2015 11:48

رواں سال پریانکا چوپڑا چار فلموں کے ساتھ مقابلے میں اتریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)گزشتہ سال باکسر چمپئن پر بنی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا اس سال چار فلموں کے ساتھ مقابلے میں اتریں گی۔

(جاری ہے)

رواں سال بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا فلمی شائقین کو چار منفرد کرداروں میں نظر آئیں گی کیونکہ سال دو ہزار پندرہ میں اداکارہ کی چار مختلف فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں میڈم جی، گنگا جل ٹو، دل دھڑکنے دو اور باجی راوٴ مستانی شامل ہیں۔

اداکارہ میڈم جی میں سیاست دان، گنگا جل ٹو میں پولیس افسر، دل دھڑکنے دو میں پنجابی گرل جبکہ باجی راوٴ مستانی میں ہندو راجا کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔ باجی راوٴ مستانی رواں سال25 دسمبر دل دھڑکنے دو پانچ جون جبکہ میڈم جی اور گنگا جل ٹو کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک منظر عام پر نہ آ سکی۔