حافظ آباد، پولیس کا چھاپہ، گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالے تین قصاب فرار ،

پولیس نے ذبح کئے گئے آٹھ گدھے ودیگر آلات قبضے میں لے لئے

جمعرات 1 جنوری 2015 21:49

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں دھرنکے لالکے میں پولیس کا چھاپہ،گدھوں کو زبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے تین قصاب چاقوچھریاں چھوڑ کرفرار،پولیس نے زبح کیے گئے 8گدھے ،چاقو،چھریاں اور گدھا گاڑی قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

حافظ آباد کے نواحی گاؤں دھرنکے لالکے میں اقبال،عارف وغیرہ چار قصاب گدھوں کو ذبح کر کے انکا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے،چاروں قصاب گاؤں سے دور ویرانے میں آٹھ گدھے زبح کر رہے تھے جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی ،پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا تو چاروں قصاب زبح کیے گدھے چھوڑ کر فرار ہو گئے،دیہاتیوں نے ایک قصاب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا لیکن وہ قصاب پولیس کو چکمہ دے کر بھاگ نکلا۔

پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے ذبح کیے گئے گدھے،چاقو،چھریاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر تین ملزمان عارف،اقبال وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :