بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ پر بھارتی بندوقیں خاموش

جمعرات 1 جنوری 2015 11:21

بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ پر بھارتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستان رینجرز نے جوابی فائرنگ کی تو بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی جانب سے گزشتہ رات سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی رینجرز بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :