مرکزی سطح پر کارکنان کو نظر انداز کرنا بند نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، ایڈوکیٹ حبیب اللہ خان صدیقی

بدھ 31 دسمبر 2014 14:02

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) مرکزی سطح پر کارکنان کو نظر انداز کرنا بند نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے‘ ایڈوکیٹ حبیب اللہ خان صدیقی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل مسلم لیگ ن تعلقہ کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ حبیب خان صدیقی نی تحصیل کی مختلف یوسیز میں کارنر میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصول پسند سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور کارکنان پر فخر ہے کہ وہ اس سنگین حالات میں بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور مرکزی زمہ داروں کی جانب سے تحصیل پنوعاقل کے سینئر کارکنان کو ماضی کی طرح سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی ذمہ داروں نے ہمارے جائز مسائل کا نوٹس نہ لیا تو ہم مجبوراً احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :