پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5 فیصد بڑھا دیا گیا

منگل 30 دسمبر 2014 22:50

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5 فیصد بڑھا دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5 فیصد بڑھا دیا، پٹرول، ڈیزل، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل پر 22فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی ہے۔ پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل پر 22فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ اوگرا اب 31دسمبر کو نئے سیلز ٹیکس کے حساب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گی۔