داعش نے پاکستانیوں کو اردو میں کتاب بھجوا دی

منگل 30 دسمبر 2014 21:35

داعش نے پاکستانیوں کو اردو میں کتاب بھجوا دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) داعش نے پاکستانیوں خصوصا ًصحافیوں کیلئے اردومیں پروپیگنڈاکتاب ای میل کے ذریعے بھیج دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان داعش کی موجودگی سے انکار کر تی ہے لیکن ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی حمایت میں نعرے کچھ اوررخ پیش کر تے ہیں ۔سانحہ پشاور کے بعد نفرت انگیز لٹریچر اورمواد کے خلاف حکومت نے کاروائی تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایف فارمیٹ میں ایک کتاب اپنی نوعیت کا اردومیں پہلا لڑیچر ہے جس میں داعش اس کی تاریخ،محرکات، تشکیل اور پالیسی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات سے اس کتاب کے متعلق دریافت کرنے پر اس حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت آمیز مواد کی روک تھام کیلئے پہلے ہی کام ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں داعش کا پروپیگنڈا پھیلنے سے متعلق کو ئی اطلاعات نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :