قومی سلامتی اجلاس ، ایکشن پلان کمیٹی کے تمام نکات پر ہنگامی عمل درآمد کا فیصلہ

منگل 30 دسمبر 2014 20:29

قومی سلامتی اجلاس ، ایکشن پلان کمیٹی کے تمام نکات پر ہنگامی عمل درآمد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس 5 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں قومی ایکشن پلان کمیٹی کے تمام نکات پر ہنگامی عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں شریک اراکین نے خصوصی عدالتوں کے قیام پر ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق بھی کیا ہے۔اجلاس میں فوجی عدالتوں کے کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ صرف سنگین نوعیت کے مقدمات ہی فوجی عدالت میں بھیجے جائیں گے ۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان نکات پر مشتمل قانونی مسودہ یکم جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :