وحشی درندے ہمیں حصول تعلیم سے نہیں روک سکتے، آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے طالبعلم کا عزم،بچے قوم کے ہیرو ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی بچوں کے عز م، حوصلے اورہمت کی تعریف

منگل 30 دسمبر 2014 20:22

وحشی درندے ہمیں حصول تعلیم سے نہیں روک سکتے، آرمی پبلک سکول پشاور کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) آرمی پبلک سکول پشاور کے طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو 16دسمبر کو سکول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بد ترین واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ معصوم بچوں کی زبانی بربریت اور اندوہناک واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ بچوں پر ہونے والے ظلم نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا اور ہر دل زخمی ہے۔

انہوں نے بچوں کے حوصلے ، ہمت ، جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بچوں نے بہادری کا مظاہرہ کیاہے او ریہ بچے قوم کے ہیروہیں۔ ایک موقع پر معصوم بچے نے کہاکہ وحشی درندے ہمیں حصول تعلیم سے نہیں روک سکتے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بچوں کا حوصلہ اور ہمت دیکھ کریقین ہوگیاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔