حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17سے بڑھاکر 22فیصد کردیا ،نوٹیفکیشن جاری،حکومت آئندہ چھ ماہ کے دوران 30ارب روپے سے زائد اضافی پیٹرولیم صارفین سے وصول کریگی

منگل 30 دسمبر 2014 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بڑھاکر 22 فیصد کردیا جس کے نتیجے میں عوام ہر ماہ پانچ ارب روپے کے ریلیف سے محروم ہوجائیں گے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17فیصد سے بڑھا کر 22فیصد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2015،سے ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل، مٹی کے تیل، موٹر اسپرٹ اور ایچ او بی سی پر 17کی بجائے 22فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جی ایس ٹی میں اضافے کے تحت عوام کو عالمی مارکیٹ کے مطابق ریلیف سے محروم کرنا ہے۔اس فیصلے کے تحت حکومت آئندہ چھ ماہ کے دوران 30 ارب روپے سے زائد اضافی پیٹرولیم صارفین سے وصول کرے گی۔