کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،نجی ائیر لائن کا طیارہ این ایل 148لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، ایئرپورٹ پر ایمر جنسی نافذ ،رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا،حادثے کے حتمی تعین کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئیں

منگل 30 دسمبر 2014 20:01

کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،نجی ائیر لائن کا طیارہ این ایل 148لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت اتار لیا ، تیل پھیلنے کے باعث رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جسکے باعث فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہو ا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 148نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیسے ہی لینڈنگ کی تو طیارے کے اگلے پہیے کا ایکسل راڈ ٹوٹ گیا اور جہاز پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ انتظامیہ نے واقعہ کے بعد ایمر جنسی نافذ کر دی جبکہ امدادی ٹیمیں اورتکنیکی عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا اور مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نیچے اتار لیا گیا ۔

تیل پھیلنے کے باعث رن وے کو بھی عارضی طو رپر بند کر دیا گیا جسکے باعث متعدد پروازوں کو لینڈنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے مہارت کے ساتھ طیارے کو کنٹرول کر لیا اور تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ائیرلائن کو پیش آنیوالے حادثے کی وجوہات کے حتمی تعین کیلئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :