کراچی، پاکستانی انڈسٹری کوالٹی اسٹینڈرڈز کو فروغ دیکر ملکی اشیاء پر صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں پی ایس کیو سی اے کا ساتھ دے،شبیر احمد قریشی

منگل 30 دسمبر 2014 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کے فروغ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔ اسی لئے PSQCAکسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ میں ہمیشہ نہ صرف شریک ہوتی ہے بلکہ باقاعدگی سے اس سرگرمی کا حصہ ہیں۔جسکا مقصد ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کا فروغ ہے۔ PSQCA اشیاء کی سرٹیفیکیشن کے ذریعے لوگوں کو صحت مند اور بہتر اشیاء کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کرتی ہے۔

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملکی ترقی کے پہیہ کو تیز کرنے کیلئے حکومت کو اسٹینڈرڈز کے حوالے سے عالمی اور ملکی تناظر میں بہتر اقدامات کیلئے مشورہ فراہم کرنا ہے ۔ تاکہ ملک میں صنعتی ترقی ہو اور مضبوط معیشت کی منزل کو حاصل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

کوالٹی اسٹینڈرڈز ایوارڈز ایسے مینوفیکچرر بزنس مینوں کو سراہنے کیلئے ہے جواپنی پروڈکٹس اور سروسز سے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔

یہی اعتماد پیدواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتا ہے جو ہماری معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے ۔میرے خیال میں کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ صرف ایک نام نہیں بلکہ یہ بہتر معیشت کیلئے حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے اپنے پیغام میں کیا، جو انہوں نے دوسرے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ 2014کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں تاجروں کو ان کی انتھک محنت جدو جہد اور کامیابی پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے اور ایوارڈ کے منتظمین کو ان ایوارڈ کے کامیاب انعقاد پر ان کو مبارکباددیتے ہوئے کیا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ کاروباری طبقے اور صارفین دونوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہوگااور تاجر برادری اپنی مصنوعات کو پاکستان اسٹینڈرڈ کے مطابق لا کر نہ صرف ملک میں بلکہ غیر ملکی منڈریوں میں بھی مقبولیت حاصل کریں گے جس سے میڈ ان پاکستان پر صارفین کا اعتماد بحال ہوگا۔

تقریب کا اہتمام کنزیومر وائس پاکستان اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹیPSQCA ، منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔جس میں " بااخیتا ر صارفین کی اہمیت " پر سیمینار بھی شامل تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی موجودہ چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کیلئے آج پوری طرح تیار ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں قائم انڈسٹری اسٹینڈرڈز کو ترجیح دے تاکہ اسکا فائدہ نہ صرف عام آدمی کو پہنچے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری مصنوعات کی کھپت ہوسکے۔ ہم اپنی مصنوعات کو کوالٹی اسٹینڈرڈز کو اپنا کر اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قابل قبول بنا کر ملک کیلئے بھاری زرِ مبادلہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اسٹینڈرڈز کو اپنانے سے ملک میں صنعتی ترقی میں ا ضا فہ ہوگا۔

کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ جیسے پروگرامز کی بدولت لوگوں میں اسٹینڈرڈز کے بارے میں شعورو آگاہی پیدا ہو رہی ہے ۔ جس کیلئے کنزیومر وائس پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے ۔ڈائریکٹر جنرل PSQCAنے کنزیومر وائس پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ CVPنہ صرف صارفین کے حقوق کی جدوجہد میں پیش پیش ہے ۔ بلکہ کوالٹی اسٹینڈرڈ کے فروغ میں بھی اپنااہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل PSQCAنے پاکستان اسٹینڈرڈ ز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ کے منتظمین کو اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ دوسرے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ 2014 کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ کو قومی معیشت کی ترقی کیلئے ایک بہترین ذریعہ قرار دیا۔ تقریب کا اہتمام کنزیومر وائس پاکستان اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹیPSQCA ، منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔جس میں " بااخیتا ر صارفین کی اہمیت " پر سیمینار بھی شامل تھا۔

تقریب سے اپنے خیرمقدی خطاب میں راسم خان صدرکنزیومر وائس پاکستان نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ خراج تحسین ہے ان تاجروں کیلئے جو کوالٹی کا معیار برقرار رکھ کر صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہین اور نہ صرف بہترین پروڈکٹس بناتے ہیں ۔ سروسز فراہم کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں اپنے معیار کو بھی قائم رکھتے ہیں اسی لئے ان کو ہی ہم پاکستان میں صارفین دوست سمجھتے ہیں اور ان کو صارفین کابھرپور اعتماد حاصل ہے ۔

جس کی وجہ سے یہ تاجر آج صارفین کی جانب سے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ2014 کے حقدار قرارپائے ہیں جن کو میں بھرپور مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ تقریب میں پاکستان اِسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر (CA) انجینئر شبیر احمد قریشی جن کو (PSQCA)نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز کی بورڈ کمیٹی کیلئے نامزد کیا تھانے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کے فروغ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔

اسی لیئے PSQCA کو کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈس میں نہ صرف شریک ہوتی ہے بلکہ باقاعدگی سے پچھلے سال سے اس سرگرمی کا حصہ ہیں۔جسکا مقصد ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کا فروغ ہے۔ PSQCA اشیاء کی سرٹیفیکیشن کے ذریعے لوگوں کو صحت مند اور بہتر اشیاء کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کرتی ہے۔پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملکی ترقی کے پہیہ کو تیز کرنے کیلئے حکومت کو اسٹینڈرڈز کے حوالے سے عالمی اور ملکی تناظر میں بہتر اقدامات کیلئے مشورہ فراہم کرنا ہے ۔

تاکہ ملک میں صنعتی ترقی ہو اور مضبوط معیشت کی منزل کو حاصل کیا جاسکے۔ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز ایسے مینوفیکچرر بزنس مینوں کو سراہنے کیلئے ہے جواپنی پروڈکٹس اور سروسز سے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔یہی اعتماد پیدواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتا ہے جو ہماری معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے ۔میرے خیال میں کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ صرف ایک نام نہیں بلکہ یہ بہتر معیشت کیلئے حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہے۔

انھون نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا ۔ اس سے قبل چیئر مین کنزیو مرس آئی پاکستان عمر غوری نے اپنے کلیدی خطاب میں تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔ عمر غوری نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں قائم انڈسٹری صارفین کی پسند کو ترجیح دے تاکہ اسکا فائدہ نہ صرف عام آدمی کو پہنچے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری مصنوعات کی کھپت ہوسکے۔

ہم اپنی مصنوعات کو صارفین پسند بناکرنہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قابل قبول بنا کر ملک کیلئے بھاری زرِ مبادلہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان اسٹینڈرڈز کو اپنانے سے ملک میں صنعتی ترقی میں ا ضا فہ ہوگا۔ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ جیسے پروگرامز کی بدولت لوگوں میں صارفین کی پسند کے حوالے سے لوگوں میں شعورو آگاہی پیدا ہو رہی ہے ۔

جس کیلئے کنزیومر وائس پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امعروف تاجر وائس چیرمین بورڈ کمیٹیCS-Award اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ابرارالدین نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ کے منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی تاجر صارفین کو بہتر اشیاء کی فراہمی کے لئے مزید کو ششیں بروئے کار لائیں گے ۔ جس سے ملک کی صنعت کا پہیہ تیز تر کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو نا مساعد حالات میں بھی ان کی انتھک جدوجہد اور کامیابی پر بھرپور مبارکباد دی ۔ انھوں نے دوسرے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ کے کامیاب انعقادکو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈز پاکستان کی ترقی میں بہت ممدومعاون ہوں گے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے ایوارڈ تقسیم کیئے ۔آخر میں مہمانانِ خصوصی ۔ گیسٹ آف آنرز ۔ و دیگر مہمانانِ گرامی کو شیلڈ اور میمنٹوز دیئے گئے ۔ جس کے بعد کوآرڈینیٹر کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز 2014 راسم خان نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں تاجربرادری اور ان کی انجمنوں کے نمائندگان سرکاری آفیشلز (PSQCA) آفیشلز NGOs کے نمائندگان اور پریس اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :