پاکپتن ، مہمانوں نے میزبان کے گھر کا صفایا کر دیا

منگل 30 دسمبر 2014 17:40

پاکپتن ، مہمانوں نے میزبان کے گھر کا صفایا کر دیا

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) مہمانوں نے میزبان کے گھر کا صفایا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چک فرید کوٹ کے حامد نواز کے گھر اس کے رشتہ دار تین ملزمان نیاز احمد وغیرہ آئے اور رات قیام کیا اور تین لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔