میلبورن ٹیسٹ :کمنٹیٹر انوشکا کو ویرات کوہلی کی بیوی کہہ بیٹھے

غلطی کا احساس ہونے پر مائیکل سلیٹر نے منگیتر کہنا شروع کردیا

منگل 30 دسمبر 2014 17:12

میلبورن ٹیسٹ :کمنٹیٹر انوشکا کو ویرات کوہلی کی بیوی کہہ بیٹھے

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء )ولی وڈ حسینہ انوشکا شرما کا کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تعلق اکثر خبروں میں آتا رہتا ہے اور یہ جوڑا کئی بار اکھٹے نظر آیا ہے بلکہ اب تو یہ دونوں آسٹریلیا میں ایک ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما اس وقت میلبورن میں کھیلے جانے والے انڈیا اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شریک تھیں جہاں ایک کمنٹیٹر نے اس بولی وڈ اداکارہ کو ویرات کوہلی کی بیوی قرار دے دیا۔میچ کے آخری دن سابق کرکٹر اور اب کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے انوشکا کو ویرات کی بیوی کہہ کر متعارف کرایا۔مگر جیسے ہی کسی نے مائیکل سلیٹر کو غلطی کا احساس دلایا تو انہوں نے فوری طور پر انوشکا کو ویرات کوہلی کی منگیتر کہنا شروع کردیا۔