محمد حفیظ باولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے لیے بھارت روانہ، ایکشن کلیئر ہونے کے امکانات کم

منگل 30 دسمبر 2014 17:11

محمد حفیظ باولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے لیے بھارت روانہ، ایکشن کلیئر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹر محمد حفیظ باولنگ ایکشن کے غیر سرکاری معائنے کے لیے بارہ گھنٹے تاخیر کے بعد بھارت روانہ ہوگئے ، ذرائع کے مطابق ایکشن کلیئر ہونے کا امکان کم ہے۔قومی ٹیم کے پروفیسر کے لیے یہ سخت امتحان کی گھڑی ہے ، محمد حفیظ بھارت وہ میچ کھیلنے جا رہے ہیں جو انہیں تن تنہا جیتنا ہے۔ بھارتی شہر چنائی میں تین جنوری کو قومی کرکٹر کا بائیو مکینک ٹیسٹ شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

باولنگ ایکشن پر پابندی سے قومی ٹیم کو تو جو دھچکا ملا سو ملا ، اس درد سر سے پروفیسر کا بلا بھی زیر عتاب رہا۔ سال دو ہزار چودہ میں محمد حفیظ نمبر ون آل راونڈر تو رہے لیکن صرف بیٹنگ کی بات جائے تو انہوں نے بارہ میچز میں تیس کی اوسط سے تین سو ساٹھ رنز بنائے جس میں چار ففٹیز تو ہیں لیکن سنچری سکور نہیں کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تو پروفیسر بالونگ نہیں کرا سکے لیکن اس سے پہلے انہوں نے نو وکٹیں بھی حاصل کر رکھی تھی۔ خیر اس مشکل وقت میں سلیکشن کمیٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے جنہیں محمد حفیظ کی بیٹنگ پر پورا بھروسہ ہے۔

متعلقہ عنوان :