فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 18 فروری سے شروع ہوگی

منگل 30 دسمبر 2014 17:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 18 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز کی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ 19 فروری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے ڈراز18 فروری صبح ساڑھے نو بجے نکالے جائیں گے اور ایونٹ دن 10 بجے سے شروع ہوگا۔