پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے،

آر ایل کا مقابلہ مسلم کلب چمن سے ، دوسرا پاکستان واپڈا اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

منگل 30 دسمبر 2014 17:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچ (کل) بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ کے پی ٹی سٹیڈیم، کراچی میں کے آر ایل کا مقابلہ مسلم کلب چمن سے ہوگا جبکہ ڈاکٹر محمد علی شاہ سٹیڈیم کراچی میں پاکستان واپڈا اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔