ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان (کل) کیا جائیگا،

ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ 29 جنوری سے 9 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، صدر راجہ عمران

منگل 30 دسمبر 2014 17:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ کے لئے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان (کل) بدھ کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فار فزیکلی چیلنج کے صدر راجہ عمران نے بتایا کہ ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ 29 جنوری سے 9 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 28 جنوری کو بھارت رووانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :