شان مارش دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے اور وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے

منگل 30 دسمبر 2014 17:08

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شان مارش نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف ایک رن کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری مکمل نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

منگل کو شان مارش نے بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنا دیا تاہم بدقسمتی سے وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری مکمل نہ کرسکے، انہوں نے دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے اور وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، انکو 99 رنز پر ویرات کوہلی نے رن کردیا۔