تعلیمی اداروں کی تعطیلات بڑھانا حکومت کی نااہلی ہے،حاجی محمد اسلم خان ،

امتحانات کے قریب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے سے طلبہ کا تعلیم پر اثر پڑھ سکتا ہے ۔ حاجی سمیع اللہ ترابی

منگل 30 دسمبر 2014 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) مسلم ایجوکیشن کے چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم خان اور جماعت اسلامی پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی سمیع اللہ ترابی نے صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے پرسخت غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امتحانات کے قریب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے سے طلبہ کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ سالانہ امتحانات شروع ہونے والے ہے اور صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی تعطیلات بڑھا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت اپنی درس گاہوں کی حفاظت کریں درس گاہوں کو بند نہ کریں چھٹیاں سے طلبہ پر غلط اثر ات پڑھتے ہے ۔ اس لیے حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی اور درس گاہوں کی حفاظت کریں ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ واپس لے کیونکہ طلبہ وطالبات پہلے سے دہشت گردی کی وجہ سے یہ خراب ہوا ہے اور اُوپر سے حکومت چھٹیاں بڑھنے میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :