پینٹینگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں ہوگا،

ٹورنامنٹ خراب موسم اور دھند کے باعث ملتان سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پنٹنگولر ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور آفیشلز کا اعلان کردیا

منگل 30 دسمبر 2014 17:04

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) پینٹینگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پینٹینگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ خراب موسم اور دھند کے باعث ملتان سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔ایونٹ کا آغاز کل بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے لئے ٹیمز اور آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پنٹنگولر ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے پنٹینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کا اعلان کردیاہے۔فواد عالم سندھ نائٹس کی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ انور علی نائب کپتانی کریں گے۔ لاہوربادشاہ کی قیادت حارث سہیل کریں گے،عمراکمل نائب کپتان ہوں گے۔

بلوچستان وارئیرز کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔ بسمہ اللہ خان ان کے نائب ہوں گے۔فیڈرل یونائیٹڈ کی قیادت عمر امین کو دی گئی ہے۔ زوہیب احمد نائب کپتان ہوں گے۔خیبر پختونخواہ کی کپتانی جنید خان کریں گے عمران خان ان کے نائب ہوں گے۔ پنٹنگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ اکتیس دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا،اوردس جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :