کراچی میں پین ٹینگولر سیریز میں شرکت کے لئے آنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی، محمد عرفان، احسان

منگل 30 دسمبر 2014 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) لاہور سے کراچی آنے والے 4 قومی کرکٹرز کو شاہین ایئرلائن نے لاہور ایئرپورٹ پر اوور لوڈنگ کے باعث آف لوڈ کردیا۔ کراچی میں پین ٹینگولر سیریز میں شرکت کے لئے آنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی، محمد عرفان، احسان عادل اور ذوالفقار بابر کو شاہین ایئرلائن انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر ہی آف لوڈ کردیا ۔

(جاری ہے)

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کنفرم ٹکٹ موجود ہیں اس کے باوجود انتظامیہ اوور لوڈنگ کے باعث مسافروں کو تنگ کر رہی ہے اورانہوں نے 4 کھلاڑیوں سمیت 30 افراد کو آف لوڈ کردیا۔
مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کے بعد کئی مسافر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عملے سے تلخ کلامی بھی کی جب کہ ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو دوسری فلائٹ سے بھیجنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :