سانحہ ٹمبر ما رکیٹ کے متاثرین کی بحالی کیلئے تخمینہ تیا ر کیا جارہا ہے،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

منگل 30 دسمبر 2014 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کہا ہے کہ سانحہ ٹمبر ما رکیٹ کے متاثرین کی بحالی کیلئے کراچی چیمبر ا?ف کا مرس اینڈ انڈسٹریز اور ٹمبر ما رکیٹ ایسو سی ایشن کی مشاورت سے تخمینہ تیا ر کیا جا ئیگا،جبکہ ڈپٹی کمشنر ساؤ تھ سلیم راجپو ت کا ٹمبر ما رکیٹ ایسو سی ایشن کے ساتھ نقصانا ت کے ازالے کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں مشاورتی عمل جا ری ہے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ سانحہ ٹمبر ما رکیٹ کے متاثرین کیلئے قریب ترین اسکو لو ں میں مکمل بندوبست مو جو د ہے ،انھو ں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر انھو ں نے ڈپٹی کمشنر ساؤ تھ کو متاثرین کے معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو تیز کر نے کیلئے کہا ہے ،شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ان کی درخواست پر کر اچی چیمبر ا?ف کا مرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے اپنے نما ئیندے کو کمیٹی میں شامل کر نے پر رضامندی کا اظہا ر کیا ہے جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ،اور جہاں تک انکو ائر ی رپو رٹ کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو لیکر انکو ائری رپو رٹ جلد مکمل کی جا ئیگی۔

متعلقہ عنوان :