سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں،شہیدوں کی برسی کہیں بھی منائی جاسکتی ہے، ذوالفقار مرزا

منگل 30 دسمبر 2014 17:00

سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں،شہیدوں کی برسی کہیں بھی ..

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام اچھا اقدام ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں،شہیدوں کی برسی کہیں بھی منائی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرفوجی عدالتوں کا قیام ناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کو انتقامی کارروائیوں کا خطرہ کم ہوتا ہے اس لئے فوجی عدالتوں کے قیام سے جلد انصاف کی امید کی جاسکتی ہے۔بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی برسی کہیں بھی منائی جاسکتی ہے ۔