جیکب آباد،سی آئی اے پولیس کی کاروائی 73کلو چرس برآمد کرکے 4افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 30 دسمبر 2014 16:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) سی آئی اے پولیس کی کاروائی 73کلو چرس برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس جیکب آباد نے اطلاع ملنے پر بائی پاس شمبہ شاہ کے قریب تلاشی کے دوران کوئٹہ سے آنے والی پک اپ وین نمبر G0540سے 73کلو چرس برآمد کرکے ثناء اللہ لہڑی ،خلیل بروہی ،ظہور کھوسوسمیت چارافراد کو گرفتار کرلیا رابطہ کرنے سی آئی اے انچارج غلام عباس گاڈھی نے بتایا کہ 73کلو چرس عید گاہ کے قریب تلاشی کے دوران پک اپ وین سے برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے انہوں نے کہاکہ چرس ملزمان کہاں لے جارہے تھے تفتیش جاری ہے ملزمان کو حوالات میں بند کرکے واقع کا مقدمہ درج کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :