جیکب آباد ، پی پی کی قائد کے نام سے منسوب لائبریری عدم توجہ کے باعث زبوں حالی کا شکار ،دوسال سے بجٹ بند عملہ فاقہ کشی پر مجبور

منگل 30 دسمبر 2014 16:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) جیکب آباد میں پی پی کی قائد کے نام سے منسوب لائبریری عدم توجہ کے باعث زبوں حالی کا شکار دوسال سے بجٹ بند عملہ فاقہ کشی پر مجبور تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نا م سے منسوب بینظیر لائبریری انتظامیہ کی عدم توجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے انتظامیہ کی جانب سے بینظیر لائبریری کی سالانہ دی جانے والی بجٹ بھی بند کردی گئی ہے دوسال سے بجٹ نہ ملنے پر لائبریری بند اورمقرر عملہ فاقہ کشی پر مجبور ہے اعزازیہ نہ ملنے پر بینظیر لائبریری کے فوکل پرسن نامور ادیب پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی سدھایو نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے لائبریری کا لان بھی اجڑ گیا ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لائبریری کے کتابوں اور ٹیبلوں پر منو ں مٹی جمع ہوگئی ہے بینظیر لائبریری میں مقرر چوکیدار ذوالفقار ،مالی غلام حسین نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بینظیر لائبریری کے افتتاح کے بعد ہر سال 20لاکھ گرانٹ دی جاتی تھی جو اب بند کردی گئی ہے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ہم تنخواہوں سے محروم ہیں نوکری کے آسرے پر بغیر تنخواہ کے کام کررہے ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی ہورہی ہے افسوس تو یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ان کی قائد شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب لائبریری تباہی کا شکارہے شہر کی سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں شہری اتحاد کے صدر اکرم ابڑو ،جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری ،تحریک اہلسنت کے عبدالخالق قادری ،سندھی ادبی سنگت کے عاجز شہزاد ،پروفیسر الطاف گوہر پیچوہو ،عباس سارنگ ،سومرو شبیر ودیگر نے بینظیر لائبریری کی تباہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے کہ شہید بینظیر لائبریری دوسال سے بند ہے لائبریری قوم کو شعور اور نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں پر ضلع انتظامیہ کی عدم توجہ کے نتیجے میں یہ علم کا ذریعہ بھی بند کردیا گیا ہے جو نہ صرف شہریوں بلکہ نوجوانوں سے بھی دشمنی اور زیادتی ہے لائبریری کی بجٹ جاری کرکے بینظیر لائبریری کو بحال اور عملے کو تنخواہیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :