محدود وسائل میں رہتے ہوئے سنٹرل جیل مچھ کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ،محمد اسحاق زہری

منگل 30 دسمبر 2014 16:37

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) سنٹرل جیل مچھ کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردی گئی ہے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپاہیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل جیل مچھ کے ترقی پانے والے سپاہیوں کو بیج لگانے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جیل سپرینڈنٹ مچھ محمد اسحاق زہری ڈپٹی سپرینڈنٹ سکندر خان کاکڑ اسسٹنٹ سپرینڈنٹ عبدالستار مندوخیل عبدالتواب حبیب اللہ نے حوالدار سے چیف ہیڈ وارڈر کیلئے ترقی پانے والے حسین بخش قاضی عبدالستار دوست محمد گوہر خان عبدالرحمان اور سپاہی سے حوالدار بننے والے جمعہ محمد مروت عبدالمجید مری عبدالغفور ابڑو ظفر اقبال محمد اسلم کو بیج لگائے اور انہیں مبارکباد دی اسموقع پر جیل سپرینڈنٹ محمد اسحاق زہری نے ترقی پانے والے سپاہیوں کو انکے زمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپاہیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور زمہ داروں و فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے جیل کی سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کریے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :