چینی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی کلو اضافہ ہوگیا

منگل 30 دسمبر 2014 16:35

چینی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی کلو اضافہ ہوگیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک روپے پچاس پیسے اضافے سے 57روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ چینی کی سو کلو کی بوری کی قیمت میں ایکس مل 100روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکے بعد قیمت5120روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں سو کلو بوری کی قیمت میں 130روپے اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک میں وافر چینی اور شوگر ملوں کے چلنے کے باوجود قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔