”تماکہ کر دتا ہی اک دم ای “…پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

منگل 30 دسمبر 2014 16:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ پانچ منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شرو ع ہوا#ہم گا ،گے ، گی کا گانا ضرور سنتے ہیں اورہر حکومت گاتی ہے ، ڈاکٹر وسیم اختر ‘آپ کو گانا سننے کا شوق ہے،‘ اسپیکر کا ہنستے ہوئے استفسار#صوبائی وزیر نے ایوان میں کہہ دیا ہے ،میں چیک کراؤں گا ہر جیل میں الٹرا ساؤنڈ مشین ہے کہ نہیں ،ڈاکٹر وسیم اختر ‘جہاں نہیں ہو گی راتوں رات رکھوا دیں گے ‘ اسپیکر کے جواب پر ایوان میں قہقے #جیلوں میں معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے اگر میرے معزز رکن بھائی ساتھ چلنا چاہیں تو میں تیار ہوں ‘ صوبائی وزیر کا اشرف انصاری کو جواب،وہ نہیں جائیں گے آپ خود کھا کر ہی بتا دیں ‘ اسپیکر #میں یقین سے کہتا ہوں نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ دیگر جیلوں میں بھی فلٹریشن پلانٹ ہیں ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات ‘گوجرانوالہ جیل میں نہیں ہے وہاں صرف بورنگ کرائی گئی ہے ،میرے بھائی نے کوئی اور جیل دیکھی ہو گی ‘ صوبائی وزیر کا جواب #ہم سمجھے اسپیکر صاحب 2جنوری کو خصوصی ڈنر دینے جارہے ہیں ‘ شیخ علاؤ الدین #آزاد کشمیر کے پانی و بجلی فیصل ممتاز راٹھور کی مہمانوں کی گیلری میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا#حکومتی رکن کنول نعمان کے مائیک میں زبردست شور ہونے پر ” تماکہ کر دتا ہی اک دم ای “ کے ریمارکس پر ایوان میں زبردست قہقے بلند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :