قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سٹی زونل فٹ بال ایسوسی ایشن نے جانباز اسپورٹس اور ینگ پرنس سلطان آباد معطل کردیا

منگل 30 دسمبر 2014 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)سٹی زونل فٹ بال ایسوسی ایشن زون 5ویسٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش نے جانباز اسپورٹس اور ینگ پرنس سلطان آباد کو 6ما ہ28دسمبر2014تا 27جون 2015ء تک معطل کردیا ہے اور ان پر 3ہزار روپے فی ٹیم جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔جانباز اسپورٹس اور ینگ پرنس سلطان آباد اور کیماڑی یونین کے دو کھلاڑیوں شیر گل(ریلوے) اور عصمت کو چھ ماہ کے لئے معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں نے بلا اجازت ٹورنامنٹ میں کراچی اسپورٹس منتجمنٹ سسٹم سلطان آباد گیمز میں حصہ لیا تھا سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سے اپیل کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ آرگنائزر ابرار دانش کھلاڑی (اسٹل ملز) اور ایشلے جانی پر بھی پابندی عائد کی جائے مذکورہ ٹورنامنٹ SMSاسپورٹس نے آرگنائز کیا تھا ۔سٹی زونل فٹ بال ایسوسی ایشن زون 5ویسٹ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تمام این جی اوز اور اکیڈمی کو پابند کیا کہ وہ بلا اجازت کسی بھی قسم کے فٹ بال سرگرمیوں کا انعقاد نہ کریں ۔