پینٹاگولر کر کٹ ٹورنا منٹ کے ذریعے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیو ں کے انتخاب ،تیا ریو ں اور تجزیہ کا مو قع ملے گا،کمشنر کراچی
منگل 30 دسمبر 2014 16:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں پینٹا گولر کر کٹ ٹورنا منٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں کر کٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک انتخاب عالم، پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سینئرافسران ، سنیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی مسعود عالم، اے ڈی آئی جی کراچی ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس، پولیس کے دیگر سینئر افسران ، سینئر مینجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر بھی مو جو د تھے۔
کمشنر نے کہا کہ پینٹاگولر کر کٹ ٹورنا منٹ ملک کا ایک اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے انھو ں نے امید ظاہر کی کہ ینٹا گولر کر کٹ ٹورنا منٹ کے ذریعے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی اور ورلڈ کپ سے قبل ان کی کار کردگی اور ان کی تیاری کا تجزیہ کر نے کا موقعہ ملے ہو گا ۔(جاری ہے)
کمشنر کراچی نے کہا کہ ٹورنا منٹ کے موقع پر ہر ممکنہ طور پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی۔
اس موقع پر ٹریفک کے بہتر انتظامات ، صفائی کے خصو صی انتظامات کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔ ٹورنا منٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تشہیر ی ذرائع اختیا ر کئے جائیں گے اور اسکولو ں کے بچوں کو مفت ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کمشنر کراچی نے کہا کہ حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سیکورٹی سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ پینٹا گولر کر کٹ ٹورنامنٹ نئے سال کی آمد کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کراچی کے کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک نئے سال کا تحفہ ثابت ہو گا۔ انھو ں نے پاکستان کر کٹ کنٹرول بورڈ کے اس فیصلہ کو سراہا کہ انھوں نے کہا پینٹا گولر کرکٹ ٹورنامنٹ موسم کی دشواریوں کے پیش نظر ملتان سے کراچی منتقل کیا ۔ یہ کراچی والوں کی خو ش قسمتی ہے کہ اس شہر میں ایک بار پھر ایک بڑا اور اہم کر کٹ ایونٹ منعقد ہو رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کر کٹ کے چاہنے والوں کا شہر ہے ۔ اس شہر میں کر کٹ کے شائقین بین الاقوامی سطح کے کرکٹ کے میچ دیکھنے کے متمنی ہیں انھیں سال نو کے موقع پر قومی ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ کراچی کی انتظامیہ پاکستان کر کٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے کی جانے والی اس سلسلہ میں ہر کوشش میں تعاون کر ے گی اورکراچی میں بین الاقوامی کر کٹ مقابلوں کے انعقاد کی حو صلہ افزائی کرے گی اور اس موقع بھر پو ر سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی۔انتخاب عالم نے اجلاس کو بتا یا کہ ٹورنا منٹ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ،خیبر بختونخواہ اور فیڈرل ایریا کی کی ٹیمیں شر کت کر رہی ہیں۔انھو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ ٹورنا منٹ کے اختتام کو موقع پر ورلڈ کپ ٹیم کے کھلاڑیو ں کے ناموں کا اعلا ن میں کیا جا ئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.