کراچی پولیس نے چپ تعزیے کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کرلیے

منگل 30 دسمبر 2014 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو چپ تعز ئیے کے موقع پر کراچی پولیس کے سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ جلوس کے روٹس ، اجتماع گاہوں کے اطراف میں ٹیکنیکل سوئپنگ ، سرچنگ اور کلےئرنس اقدامات سمیت اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کہ علاوہ پولیس کمانڈوز بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چپ تعز ئیے کی مناسب سے ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ پولیس زونز سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی تعداد کم و بیش دس ہے جبکہ مختلف مقامات پر گیارہ کی تعداد میں مجالس منعقد کی جاری ہیں اور اس تناظر میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات اختیار کرتے ہوئے باالخصوص جلوسوں میں صرف خصوصی اجازت ناموں کی حامل گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت دی جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ تمام مرکزی امام بارگاہوں سمیت مساجد و دیگر اہم مقامات بشمول پبلک مقامات ، حساس تنصیبا ت وغیرہ کے اطراف میں پولیس پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مذید ٹھوس اور موثر بنا نے کے ساتھ ساتھ مرکزی جلوس کے روٹس پر متخب کردہ بلند عمارتوں پر واچ ٹاورز کے قیام اور اسنا ئپرز کی تعیناتیوں کے تحت سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :