3 شادیاں ناکام ہونے کے بعد سعودی شخص نے چوتھی شادی کے لیے عجیب و غریب شرط رکھ دی

منگل 30 دسمبر 2014 16:21

3 شادیاں ناکام ہونے کے بعد سعودی شخص نے چوتھی شادی کے لیے عجیب و غریب ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) بیٹی کے والدین کو عموماً لالچی اور زیادہ جہیز کے خواہشمند مردوں کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک سعودی شخص نے ہونے والے سسر کے سامنے ایسی شرط رکھ دی جو اس نے پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔ اخبار ”الوطن“ کے مطابق صوبہ جازان سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کو ان کے ہونے والے داماد نے بتایا کہ ان کی واحد شرط یہ ہے کہ اگر کبھی دلہن طلاق لینے کافیصلہ کر ے تو پہلے وہ 5 لاکھ ریال ادا کرے گی اور پھر ہی اسے طلاق دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ شرط سن کر لڑکی کے والد سخت سیخ پا ہوئے لیکن لڑکی نے شادی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے دولہے کی شرط کا پس منظر جاننے کے بعد رضامندی ظاہر کی۔ دولہے کا کہنا تھا کہ اس کی تین بیویاں اسے چھوڑ چکی تھیں اور اب وہ ایک پختہ تعلق استوار کرنا چاہتا تھا اور انتہائی سنجیدگی سے گھر بسانا چاہتا تھا اس لئے دلہن کیلئے یہ شرط رکھ دی تاکہ وہ طلاق لینے سے پہلے دس دفعہ سوچے۔ اطلاعات کے مطابق شادی باقاعدہ طور پر طے پا چکی ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :