سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 جنوری تک توسیع کر دی گئی

منگل 30 دسمبر 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد اب نجی و سرکاری اسکول اور کالج 12 جنوری کو کھلیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 دن کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب تعلیمی اداروں میں 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی اور 12 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ سے قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں بھی تعطیلات میں 11 جنوری تک توسیع کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :