رواں سال کھادوں کا استعمال بڑھ گیا،یوریا کی فروخت میں 3، ڈی اے پی میں ایک فیصد کی کمی

منگل 30 دسمبر 2014 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)رواں سال کے دوران کھادوں کا استعمال بڑھ گیا، ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران یوریا کی فروخت میں 3فیصد کی کمی ہوئی جبکہ ڈی اے پی میں بھی ایک فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے نومبر تک یوریا کی فروخت پچاس لاکھ انچاس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں ایک لاکھ بہتر ہزار ٹن زائد ہے۔ رواں سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں چودہ لاکھ چونتیس ہزار ٹن ڈی اے پی خریدی گئی ۔